حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک عمل لبنان کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ شیخ زہیر الجعید اور اس تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ شریف توتیو نے عراق میں یونٹیرین الخالصی اسکول کے انچارج شیخ جواد الخالصی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں عالمی سطح پر اسلامی امور بالخصوص اسلامی اتحاد و وحدت اور اتحاد و وحدت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جدوجہد کرنے اور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ امت مسلمہ کے مسائل سمیت مسئلہ فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی عوام کی حمایت کریں۔
ملاقات میں شیخ الجعید نے کہا کہ آج، اسلامی تحریک عمل لبنان کے مرکزی دفتر میں، ہمیں اپنے عزیز بھائی عراق میں علمی کاموں میں سرگرم شیخ جواد الخالصی کا استقبال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ مشترکہ تعاون، بامقصد اتحاد اور وژن پر زور دیتے ہیں، کیونکہ یہ امت، امت واحدہ ہے، سنی اور شیعہ میں کوئی فرق نہیں ہے، ہم سب خدا کی عبادت کرتے ہیں اور ہم سب پیغمبر اسلام (ص) کے پیروکار ہیں۔
اسلامی تحریک عمل لبنان کے رکن نے اشارہ کیا کہ جس دن ہمارے مختلف گروہوں کے درمیان ملاقات اور اتحاد ہو، وہ دن ہمارے مقامات مقدسہ پر غاصب صہیونیوں کے تسلط اور فلسطین پر قبضے کے خلاف حقیقی مؤقف کا اظہار ہوگا اور جو بھی مظلوموں کے ساتھ ہوگا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
شیخ الجعید نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر فلسطینی عوام کی حمایت اور انسانی دشمنوں کے قبضے سے فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں۔